نظر آرہا ہے وہ در اللہ اللہ جھکی جارہی ہے نظر اللہ اللہ
لبوں پر درود و سلام آرہا ہے درِ مصطفیٰؐ دیکھ کر اللہ اللہ
نظر انؐ کے روضے پہ انکی ہوئی ہے سرکتی نہیں ہے نظر اللہ اللہ
نظر ڈالیے شہر میں جس طرف بھی ستاروں کی ہے رہگزر اللہ اللہ
کھلا بابِ رحمت سرِ بابِ رحمت جھکا جارہا ہے جو سر اللہ اللہ
یہاں اَوج پاتے ہیں واللہ سجدے کیے جاؤ شام و سحر اللہ اللہ
سبھی دم بخود ہیں کسی کو بھی راہی کسی کی نہیں ہے خبر اللہ اللہ