Nahi Hai Koi Dunya Mein

نہیں ہے کوئی دنیا میں ہمارا یا رسول اللہ فقط ہے آپ ہی کا اِک سہارا یا رسول اللہ



سراپا معصیت ہوں بار ہے بے حد گناہوں کا بچانا نارِ دوزخ سے خُدا را یا رسول اللہ



فقط ہے آپ ہی کا اِک سہارا یا رسول اللہ طلاطُم خیز ہے دریا بھنور میں ہے میری کشتی



نظر آتا نہیں کوئی کنارہ یا رسول اللہ فقط ہے آپ ہی کا اِک سہارا یا رسول اللہ



فقط اعمال کے بدلے نہ پائے گا کوئی جنت نہ ہو گا جب تلک تیرا اشارہ یا رسول اللہ



فقط ہے آپ ہی کا اِک سہارا یا رسول اللہ حقیقت میں بہت بڑھ کر کہ ہے عرشِ مُعلیٰ سے



زمیں جِس پر ہو نقشِ پا تُمھارا یا رسول اللہ فقط ہے آپ ہی کا اِک سہارا یا رسول اللہ



تڑپتا ہے میرا دل اور ترستی ہیں بہت آنکھیں بُلا لو پھر مدینے میں دوبارہ یا رسول اللہ




Get it on Google Play



فقط ہے آپ ہی کا اِک سہارا یا رسول اللہ گناہ گارانِ امت کا خجل ہونا سزا پانا



تیری رحمت کو کب ہو گا گوارا یا رسول اللہ فقط ہے آپ ہی کا اِک سہارا یا رسول اللہ



دمِ آخر ذرا حساؔم پر اتنا کرم کرنا کہ اُس کے لب پر ہو کلمہ تُمھارا یا رسول اللہ



فقط ہے آپ ہی کا اِک سہارا یا رسول اللہ نہیں ہے کوئی دنیا میں ہمارا یا رسول الل

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah