نبیؐ کی یاد میں مہکے چمن آہستہ آہستہ
گل و گلزار ہوں کوہ و دمن آہستہ آہستہ
سفر در پیش ہے تجھ کو مدینے کی فضاؤں کا
قدم آہستہ آہستہ، سخن آہستہ آہستہ
نبیؐ کی نعت لکھنے سے مجھے یہ فیض حاصل ہے
نکھرتا جارہا ہے میرا فن آہستہ آہستہ
درود پاک جب منظور ہوجاتا ہے نوشابہؔ
تو میٹھا ہونے کگتا ہے دہن آہستہ اہستہ