نبی کی اونچی شان نبی کی اونچی شان شان نبی میں نغمے گاۓ سارا یہ جہان
سارے جگ میں دھوم مچی ہے اللہ کے دلدارکی ساری خدائی عاشق ہوئی ہےنبیوں کے سردار کی اللہ تعالیٰ نوری ملائک اور پڑھے انسان
سارے جہان اے پیارے آقا رب نے بناۓ تیرے لیے سورج چاند ستاروں سے افلاک سجاۓ تیرے لیے تجھ کو بنایا اللہ پیارے خود اپنی پہچان
تیرے نغمے پیارےآقا چاند ستارے پڑھتے ہیں جن و بشر اور حوروملائک غلماں سارے پڑھتےہیں تیرے ہی چرچے سارے جگ میں نبیوں کے سلطان
رحمت والا مینہ ہے برستا ہر اُس جا پہ دوستو نوری ملائک آکر چومیں ہراس جا کو دوستو جس جا پہ ہیں قدم لگاۓ نبیوں کے سلطان
عرشِ علیٰ پہ جا کر جس نے اللہ کا دیدار کیا دکھیاروں کو سینے لگایا ہر عاصی سے پیار کیا سارے سمندر سارے دریا بول اٹھے عرفان