Nabi Ki Naat Ki Mehfil

نبی کی نعت کی محفل سجانا ہم نہ چھوڑیں گے ہے نعرہ یارسول اللہ لگانا ہم نہ چھوڑیں گے



کہو تو چھوڑ دیں گے ہم جہاں کی محفلیں ساری مگر میلاد کی محفل سجانا ہم نہ چھوڑیں گے



پکارا جب بھی مشکل میں چلے آۓ میرے آقا ﷺ وہ سنتے ہیں وہ آتے ہیں بلانا ہم نہ چھوڑیں گے



نبی کی نعت پڑھنا حضرتِ حساں کی سنت ہے ہے جب تک دم میں دم نعتیں سنانا ہم نہ چھوڑیں گے



جب اپنا ایک مرکزہے تو پھر یہ نفرتیں کیسی وفاؤں کے دیۓہر دم جلانا ہم نہ چھوڑیں گے



ملی ہےاسمِ اعظم کی بھی دولت غوث کا صدقہ کہ جشنِ گیارہویں ان کا منانا ہم نہ چھوڑیں گے




Get it on Google Play



کہو یہ جلنے والوں سے مروگے تم یونہی جل کر یہ ھو کی بجلیاں تم پر گرانا ہم نہ چھوڑیں گے



کریں گے ذکرسےآباد دلوں کی بستیاں علویؔ جبین شوق کے سجدے لٹانا ہم نہ چھوڑیں گے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah