We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Nabi Ka Naam Bigri Ko Bana Deta Hai Pal Bhar Main

نبی کا نام بگڑی کو بنا دیتا ہے پل بھر میں نبی کا نام قسمت کو جگا دیتا ہےپل بھر میں


جو ڈیرا دل میں غم کا ہے نبی کا نام لے ہر دم نبی کا نام ہر دل کو کھلا دیتا ہے پل بھر میں


محی الدین کا کہنا یہ شرف الدین کا کہنا نبی کا نام ہر اک کو شفا دیتا ہے پل بھر میں



More Lyrics, Less Storage - Install the App and Ditch the Screenshots!

Get it on Google Play


انگاروں پر بلالِ حبشی ہردم یہ ہی کہتے تھے نبی کا نام دکھوں کو بھلا دیتا ہے پل بھر میں


حلیمہ سعدیہ دائی نےیہ ہے بات فرمائی نبی کا نام ہر گھر کو بسا دیتا ہے پل بھر میں


ہے جابر جب تھی کی دعوت اے ثاقبؔ آقا کی! بولے نبی کا نام کھانے کو بڑھا دیتا ہے پل بھر میں

Offline Lyrics Anytime, Anywhere - Download the App Today!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah