نبی کا جھنڈا لے کر نکلو دنیا پر چھا جاؤ نبی کا جھنڈا امن کا جھنڈا گھر گھر پر لہراؤ پکارو یا رسول اللہ ﷺ پکارو یا حبیب اللہ ﷺ
عاشق ہیں جو پاک نبی کے اُن کو لے کر ساتھ چلو مدنی آقا کے متوالو ہاتھ میں ڈالے ہاتھ چلو حُبّ نبی کے ہر دل میں تم جاکے دیپ جلاؤ نبی کا جھنڈا امن کا جھنڈا گھر گھر پر لہراؤ
قریہ قریہ بستی بستی ذکر نبی کا عام کرو نبی کی عظمت کے گن گاؤ ورد یہ صبح و شام کرو نبی کا جھنڈا اونچا رہے گا نعرہ یہی لگاؤ نبی کا جھنڈا امن کا جھنڈا گھر گھر پر لہراؤ
دشمن ہیں جو پاک نبی کے اُن کو دفع دور کرو صنم کدوں ازموں فرقوں کے ساۓ چکنا چور کرو تعلیمات مصطفوی کے نور کو یارو پھیلاؤ نبی کا جھنڈا امن کا جھنڈا گھر گھر پر لہراؤ
رنگ برنگے جھنڈے چھوڑو تھام لو گنبد والا ہم پہ راضی ہو جاۓ گا شہر مدینے والا اس جھنڈےکے ساۓ تلے تم مل کے قدم بڑھاؤ نبی کا جھنڈا امن کا جھنڈا گھر گھر پر لہراؤ
ابنِ علی نے کرب و بلا میں تم کو یہ پیغام دیا یاد رکھو مدنی آقا نے تم کو پاک نظام دیا توڑ دو طاغوتی قوت کو ظلم کے ایواں ڈھاؤ نبی کا جھنڈا امن کا جھنڈا گھر گھر پر لہراؤ
یہ جھنڈا ہے سیدنا صدیق کی آنکھ کا تارا یہ جھنڈافاروق اعظم کو ہے جان سے پیارا اس جھنڈے کا رتبہ تم عثمان غنی سے پوچھو اس جھنڈے کی شان و عظمت مولا علی سے پوچھو اپنے شہر کے بازاروں کی اس سے شان بڑھاؤ نبی کا جھنڈا امن کا جھنڈا گھر گھر پر لہراؤ پکارو یا رسول اللہ ﷺ پکارو یا حبیب اللہ ﷺ