نعتِ رسولؐ میرا اثاثہ بنا رہے بخشش کے واسطے یہ وسیلہ بنا رہے
لفظوں کو جوڑ کا حاصل ہے جو ہنر توصیفِ مصطفیٰؐ کا ذریعہ بنا رہے
سانسوں میں ہو درود کی خوشبو بسی ہوئی منزل مری حضورؐ ا اسوہ بنا رہے
میرے خدا مجھے بھی وہ اسباب کر عطا طیبہ کو آنے جانے کا رستہ بنا رہے
آۓ زباں پہ اسمِ محمدؐ جو کوثریؐ ہونٹوں کا اس کے گرد اک ہالہ بنا رہے