We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Naam Leva Tera

نام لیوا ترا کوچہ سے ترے شاد آیا کب ترے دَر سے کوئی لوٹ کے بے داد آیا


لے گیا دِل کی مرادوں سے وہ بھر کر دامن جو ترے روضہ پہ کرتا ہوا فریاد آیا


ترے روضے کو نہ کیوں قبلۂ حاجات کہوں لوٹ کر شاد گیا جو کوئی ناشاد آیا



Stop Wasting Storage - Download Lyrics in Lightweight Text Format!

Get it on Google Play


نام نے تیرے ہر اِک غم سے بچایا ہم کو رَنج سب بھول گئے تو ہمیں جب یاد آیا


جب غلاموں نے مصیبت میں تجھے یاد کیا آن کی آن میں تو برسرِ اِمْداد آیا


تجھ پہ قربان میں اے آئینۂ ذاتِ خدا اِک نظر دیکھ لیا تجھ کو خدا یاد آیا


کب وہ دن ہوگا الٰہی کہ یہ اَحباب کہیں اے جمیلِؔ رَضوی دیکھ تو بغداد آیا

Your Lyrics, Even Offline - Install the App for Free!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah