Na Kahin Se Door Hain Manzilen

نہ کہیں سے دور ہیں منزلیں، نہ کوئی قریب کی بات ہے جسے چاہے اس کو نواز دے، یہ درِ حبیبؐ کی بات ہے



جسے چاہا در پہ بلا لیا، جسے چاہا اپنا بنا لیا یہ بڑے کرم کے ہیں فیصلے، یہ بڑے نصیب کی بات ہے



وہ بھٹک کے راہ میں رہ گئی، یہ مچل کے در سے لپٹ گئی وہ کسی امیر کی شان تھی، یہ کسی غریب کی بات ہے




Get it on Google Play



تجھے اے منور بے نوا درِ شہؐ سے چاہیے اور کیا جو نصیب ہو کبھی سامنا تو بڑے نصیب کی بات ہے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah