نہ ہوا معجزۃ حق کا ظہور آپؐ کے بعد چپ ہے جبریل تو خاموش ہے طور آپؐ کے بعد
پھر کوئی شمع ہدایت نہ جلی ہے نہ جلے ہو گیا جیسے جدا خاک سے نور آپؐ کے بعد
آپؐ کی ذات ازل آپؐ کا پیغام ابد نہکوئی آپؐ سے پہلے نہ حضورؐ آپ کے بعد