مشکل نے گھیرا ہے سرکار مدد کردو ہر سمت اندھیرا ہےسرکار مددکردو
میرے دل کوجکڑا ہے غیروں کی محبت نے شیطان نے گھیرا ہے سرکار مدد کر دو
مطلب کے یار سبھی ہر سمت ہیں دنیا میں کوئی نہیں میرا ہے سرکار مدد کر دو
گھن لگتا جاتا ہے دکھیارے دل کو میرے نہیں اس میں سویرا ہے سرکار مدد کردو
ہے بلاؤں نے آ آ کر دل چھلنی کر ڈالا دل عاشق تیرا ہے سرکار مدد کر دو
ثاقبؔ کو بلوا لو تم اپنے قدموں میں یہ عاشق تیرا ہےسرکار مدد کردو