مرسلوں میں کوئی بھی خیرالبشرؐ ایسا نہ تھا مرتبہ ان سب کا اعلیٰ تھا، ایسا نہ تھا
نام جب سرکارؐ کا جپتا نہ تھا ہر صبح میں روز ہوتی تھی سحر، حسنِ سحر ایسا نہ تھا
لامکاں کی حد سے آگے ختم ہوتا ہے سفر سدرہ سے آگے بھی جاتا، ہمسفر ایسا نہ تھا
جا نہ سکتا جو تلاشِ رزق میں طیبہ تلک طائرِ تخیل میرا خستہ پر ایسا نہ تھا
داغ انگلی کے اشارے کا ہے سینے پر عیاں آپؐ کے اعجاز سے پہلے قمر ایسا نہ تھا