Mujhe Toh Sirf Itna Hi Yaqeen Hai

مجھے تو صرف اتنا ہی یقیں ہے مرا تو بس یہی ایمان و دیں ہے



اگر تم مقصدِ عالم نہیں ہو تو پھر کچھ مقصدِ عالم نہیں ہے



نہیں میں واقفِ سرِ الہیٰ مگر دل میں یہ نکتہ جاگزیں ہے



جو دل انوار سے ان کے ہے روشن وہی کعبہ وہی عرشِ بریں ہے



یہ سمجھے معنی لولاک میں نے کہ ہستی بخششِ جاں آفریں ہے



مگر آزارِ ہستی کا مداوا عطاۓ رحمت للعالمیں ہے



وہ شہر بے حصار ان کا، مدینہ کہ جس کی خاک ارمانِ جبیں ہے




Get it on Google Play



نہ سمجھو ہم کو محروم نظارہ وہ حسن اب بھی نگاہوں کے قریں ہے



کہ دل میں ماسواۓ اسمِ احمدؐ نہیں ہے، کچھ نہیں ہے، کچھ نہیں ہے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah