مجھے جو آۓ توآۓ قضا مدینے میں کہ بخشے جاتے ہیں اہل خطا مدینےمیں
قسم خدا کی مدینہ ہے فیض کا مرکز کھلا ہی رہتا ہے باب سخا مدینے میں
گدا ہو شاہ ہو یا کہ کوئی زاہد ہو ہراک کی ہوتی ہےحاجت روامدینےمیں
مدینہ کیا ہے رحمت کی ایک بستی ہے جگہ جگہ ہے خدا کی عطا مدینے میں
زہے نصیب جو دیکھو بہار بطحا کی بہشت میں نہیں جو ہے مزہ مدینےمیں
مراد ملتی ہے منہ مانگے شہ بطحا سے قبول ہوتی ہے ہراک دعا مدینے میں
نظارہ کیجۓ جا کر سنہری جالی کا اگر ہو دیکھنی شان خدا مدینے میں چلو مدینہ کو ھادی چلو مدینے چلو یقینی ہو گا تمہارا بھلا مدینے میں