مجھے بھی مدینے بلا میرے مولا کرم کی تجلی دکھا میرے مولا بہت بےقراری کےعالم میں ہوں میں میری بےقراری مٹا میرے مولا
سنا ہے مدینہ کرم ہی کرم ہے تورکھتاجہاں پہ سبھی کا بھرم ہے تجھےواسطہ تیرے پیارے نبی کا میری اب تو بگڑی بنا میرے مولا
جسے تونےچاہا میں اس پہ فدا ہوں میں تیرےمحمد کےدرکا گدا ہوں تجھے واسطہ سید کربلا کا ہمیں ہر بلا سے بچا میرے مولا
محمد کوتونےجو قرآں دیا ہے کروڑوں دلوں میں مکمل چھپاہے اےقرآں کےمالک گزارش ہےتجھ سے میرے دل میں قرآں بسا میرے مولا
نگاہوں سے پنہاں ہےکیوں میری منزل کہ منجدھار میں ناؤ میری پھنسی ہے خطاؤں کامارا بھی پالے گا ساحل گر عابد کا دل کر صفا میرے مولا