مجھ کو دکھا دو جلوہ آقا ﷺ مدینے والے میں ہوں تمہارا شیدا آقا ﷺ مدینے والے
فرقت کا غم مٹا دو روضہ پہ اب بلالو بے تاب دل ہے میرا آقا ﷺ مدینے والے
میری یہ التجا ہے جب وقت ہو نزع کا ہو آپ کا سہارا آقا ﷺ مدینے والے
طوفانِ معصیت کو آنے لگا پسینہ عاصی نے جب پکارا آقا ﷺ مدینے والے
کشتی میری بھنور میں سرکار ﷺ آگئی ہے دے دو مجھے سہارا آقا ﷺ مدینے والے
حق کی قسم وہ جنت پاۓ گا حشر کےدن جو ہے تمہارے شیدا آقا ﷺ مدینے والے