Mujh Ko Allah Se Muhabat Hai

مجھ کو اللہ سے محبَّت ہے یہ اُسی کی عطا و رحمت ہے



جس کو سرکار سے محبَّت ہے اُس کی بخشش کی یہ ضَمانت ہے



دل میں قراٰں کی میرے عظمت ہے اور پیاری ہر ایک سنّت ہے




Get it on Google Play



سب سے اچھی نبی کی سیرت ہے چاند سے بھی حسین صورت ہے



مل گئی مجھ کو تیری نسبت ہے یہ شَرَف ہے بڑی سعادت ہے



آل و اصحاب سے محبَّت ہے اور سب اولیا سے اُلفت ہے



یہ سب اللہ کی عنایت ہے مل گئی مصطَفٰے کی امّت ہے



غوث و خواجہ کی دل میں اُلفت ہے قلب میں عشقِ اعلیٰ حضرت ہے



مرحبا ! اپنی خوب قسمت ہے پیرو مرشد کی دل میں چاہت ہے



عاشقانِ نبی سے الفت ہے دشمنانِ نبی سے نفرت ہے



ہائے دنیا کی دل میں چاہت ہے نفس کی یہ کھلی شرارت ہے



نہ طلبگارِ مال و دولت ہے اس گدا کو کرم کی حاجت ہے



دو جہاں میں وُہی سلامت ہے جس مسلماں پہ رب کی رَحمت ہے



یا نبی! پھنس گیا ہلاکت ہے یہ گدا سائلِ شَفاعت ہے



حق سے اُمّیدِ عفوو رَحمت ہے تیرے صدقے میں ملنی جنّت ہے



ایک عرصے سے دل میں رغبت ہے سُوئے طیبہ چلوں یہ حسرت ہے



ایک مدّت سے ہجرو فرقت ہے کیا مدینے کی اب اجازت ہے؟



آہ! پلّے نہ کچھ تلاوت ہے نہ دُرُودوں کی کوئی کثرت ہے



آہ! عصیاں کی خوب کثرت ہے یا نبی! التجائے رحمت ہے



ایسی عصیاں کی پڑگئی لت ہے پھر وُہی بعدِ توبہ حالت ہے



نیک بندوں پہ رب کی رحمت ہے ہر گنہ باعثِ ہلاکت ہے



آگیا آہ! وقتِ رِحلت ہے یہ گدا طالبِ زیارت ہے



آنکھ نم ہے نہ کچھ ندامت ہے آہ! اعمال کی یہ شامت ہے



موت سر پر ہے تجھ پہ حیرت ہے جاگ کیوں مَحوِ خوابِ غفلت ہے



تیری عطاّرؔ کیا حقیقت ہے جو ہے سرکار کی بدولت ہے



Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah