Mujh Ko Aaqa Madine Bulana

مجھ کو آقا مدینے بلانا، سبز گنبد کا جلوہ دکھانا تم نِقاب اپنے رُخ سے اُٹھانا اپنے قدموں سے مجھ کو لگانا



آناآنا مِرے سرور آنا، آکر آنکھوں میں میری سمانا مجھ کو الفت کا ساغَر پلانا، میرا سینہ مدینہ بنانا



اب گھڑی ہائے!رخصت کی آئی،ماہِ رَمضاں سے ہوگی جدائی دیدو اب غم مدینے کا دیدو مجھ کو عیدی میں شاہِ زمانہ



واسِطہ لاڈلی فاطِمہ کا،واسِطہ غوث و احمدرضا کا واسِطہ میرے مُرشد ضیا کا مجھ کو دیوانہ اپنا بنانا



گو گنہگار بھی ہوں تو تیرا گر چِہ بدکار بھی ہوں تو تیرا میں سِیہ کار بھی ہوں تو تیرا بَہرِ خاکِ مدینہ نبھانا



رخصت اب ماہِ رَمضان کی ہے عید یامصطَفٰی آگئی ہے غم مدینے کاعیدی میں دیدو ازپئے غوث شاہِ زمانہ



عزم داڑھی کا جب سے کیاہے جب سے سر پرعمامہ سجا ہے سب قبیلہ مخالِف ہوا ہے یانبی اس پہ تم رَحم کھانا




Get it on Google Play



ہوگیا جُرم سنّت پہ چلنا اور اُلفت میں تیری مچلنا میٹھی سنّت سے لوگوں کا ہٹنا آگیا ہائے کیسا زمانہ



تُوٹَھَہر جا ذرا روحِ مُضطَر آنیوالا ہے میٹھا مدینہ جبکہ آئے نظر سبز گنبد تن سے ہو جانا اُس دم روانہ



جلد دفناؤ میِّت خدارا کُھل نہ جائے کہیں بھید سارا میرے چِہرے سے میرے عزیزو! تم کفن کو نہ ہرگز ہٹانا



ہجرمیں جو تڑپتے ہیں آقا یادِ طیبہ میں روتے ہیں آقا دیکھ لیں وہ بھی شاہِ مدینہ سبز گنبد کا منظر سُہانا



دشمنِ دیں اکڑ کر کھڑا ہے حاسِدوں کا حَسَد بڑھ چلاہے ظُلم ہر سَمت سے ہو رہا ہے جلد عطارؔ کو تم بچانا



Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah