مجھ خطا کار سا انسان مدینے میں رہے بن کے سرکار کا مہمان مدینے میں رہے
یوں ادا کرتے ہیں عشاق محبت کی نماز سجدہ کعبے میں ہو اور دھیان مدینے میں رہے
اللہ اللہ سرافروزئ صحراۓ حجاز ساری مخلوق کا سلطان مدینےمیں رہے