Muhammad Mustafa Se Lo Lagana

محمد ﷺ مصطفیٰ سے لو لگانا ہم نہ چھوڑیں گے دیا اُن کی محبت کا جلانا ہم نہ چھوڑیں گے



نبی کا نام بگڑی کو بنا دیتا ہے پل بھر میں یہ لے کر نام بگڑی کو بنانا ہم نہ چھوڑیں گے



یہ مٹھی بھر جو منکر ہیں یہ روکیں لاکھ ہم کو مگر نبی کا نام کے نعرے لگانا ہم نہ چھوڑیں گے



رہیں جلتے عدو سارے رہیں جلتے عدو سارے ہے میلاد النبی یارو منانا ہم نہ چھوڑیں گے



یہ بدعت لاکھ کہہ کہہ کر جنم کا بنیں ایندھن کھڑے ہو کر سلام پر سنانا ہم نہ چھوڑیں گے




Get it on Google Play



اے ثاقبؔ رب ہے کرتا عطا مگر آقا کے صدقے سے نبی کے نام کا صدقہ ہے کھانا ہم نہ چھوڑیں گے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah