Muhammad Ka Na Dar Milta Toh Deewane Kahan Jate

محمد ﷺ کا نہ در ملتا دیوانے کہاں جاتے لگی دل کی بجھانے کو یہ مستانے کہاں جاتے




Get it on Google Play



اگر نہ مشعل وحدت جہاں میں جلوہ گر ہوتی تو پھر صدیوں سے آوارہ یہ پروانے جہاں جاتے



غریبوں بے سہاروں کو اگر نہ آسرا ملتا تو یہ تقدیر کے مارے خدا جانے کہاں جاتے



اگر اپنوں کو ہی لیتے محمد ﷺ ظلِ رحمت میں تو پھر مایوسیاں لے کر یہ بیگانے کہاں جاتے



اگر روداد غم سنتے نہ حضرت ﷺ بے نواؤں کی تو ہم لے کر غم عصیاں کے افسانے کہاں جاتے



اگر نہ رحمت عالم کے قدموں میں جگہ ملتی تو پھر ہم اپنے دل کے داغ دکھلانے کہاں جاتے



اگر ہوتے جبینوں پہ نہ سجدوں کے نشان مسلم تو خادم حشر میں حضرتؐ کے پہچانے کہاں جاتے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah