محمد ﷺ کا گر اک سہارا نہ ہوتا
کہیں بے کسوں کا گزارا نہ ہوتا
وہ صلِ علی اک ہمارے ہوۓ تو
نہیں تو خدا بھی ہمارا نہ ہوتا
ٹھکانہ نہ ہوتا کہیں عاصیوں کا
انہیں حشر میں جو پکارا نہ ہوتا
اگر آپﷺ کی چشم رحمت نہ ہوتی
دو عالم میں کچھ بھی گوارا نہ ہوتا
کسے نعت کہنے کی توفیق ہوتی
اگر ان کا شامل اشارہ نہ ہوتا