Milta Hai Kiya Madine Main Ik Baar Ja Ke Dekh

ملتا ہے کیا مدینےمیں اک بار جا کے دیکھ کرتے ہیں مالا مال وہ دامن بچھا کے دیکھ



اُن کی گلی میں مانگتےپھرتےہیں تاجدار توبھی اُسی کریم کے منگتوں میں آکےدیکھ



خیرات دے کے کہتے ہیں منگتے کی خیرہو بن مانگے خیر ملتی ہے آ آزما کے دیکھ



دُھل جائیں گے گناہ تیرے ہوجاۓ گا کرم درپہ میرے حبیب کےآنسو بہا کے دیکھ



اے چشمِ کوہِ طور کی ہے آرزو تجھے خاکِ درِ رسول کا سرمہ لگا کے دیکھ



آزاد ہونا ہے اگر ہرغم کی قید سے لب پہ رسولِ پاک کی مدحت سجا کے دیکھ




Get it on Google Play



واصفؔ تیری نجات کاہے راستہ یہی الفت نبی کی آل کی دل میں بساکےدیکھ

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah