Mili Taqdeer Se Mujh Ko

ملی تقدیر سے مجھ کو صَحابہ کی ثناخوانی ملا ہے فیضِ عثمانی مِلا ہے فیضِ عثمانی



رکھا مَحصور ان کو بند ان پر کر دیا پانی شہادت حضرتِ عثمان کی بے شک ہے لاثانی



نبی کے نور دو لیکر وہ ذُوالنُّورَین کہلائے انہیں حاصل ہوئی یوں قُربتِ محبوبِ رحمانی



نبی نے تیرے بدلے ’’بیعتِ رضواں ‘‘میں کی بیعت کہا قرآن نے دستِ نبی کو دستِ یزدانی



تمہیں کو جامعِ قرآن کا حق نے دیا منصب عطا قرآں کو کر کے جمع کی اُمّت کو آسانی



خدابھی اور نبی بھی خود علی بھی اس سے ہیں ناراض عَدو اُن کا اُٹھائے گا قِیامت میں پریشانی




Get it on Google Play



عداوت اور کینہ ان سے جو رکھتا ہے سینے میں وُہی بد بخت ہے مَلعون ہے مردود شیطانی



ہم ان کی یادکی د ھومیں مچائیں گے قیامت تک پڑے ہوجائیں جل کر خاک سب ا عدائے عثمانی



امامَ الاسخیا! کر دو عطا حصہ سخاوت کا قناعت ہو عنایت،دَیں نہ دولت کی فِراوانی



مجھے اپنی سخاوت کے سمندر سے کوئی قطرہ عطا کر دو نہیں درکار مجھ کو تاجِ سلطانی



عُلوِّشان کاکیوں کر بیاں ہو آپ کی پیارے حیا کرتی ہے مولیٰ آپ سے مخلوقِ نورانی



سُخن آکر یہاں عطارؔ کا اِتمام کو پہنچا تِری عظمت پہ ناطِق اب بھی ہیں آیاتِ قرآنی



Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah