Mila Be Kason Ko Sahara Madina

ملا بے کسوں کو سہارا مدینہ ہمیں جان ودل سےہےپیارا مدینہ



جو خود دیکھ آۓ یہ بات اُن سے پوچھو کہ ہے کس قدر ہیارا پیارا مدینہ



نہیں ہوتیں اک بار سیراب آنکھیں خدایا دکھا دے دوبارہ مدینہ



بھلا وہ سمندر ڈبوۓ گا کیسے کہ ہو ساتھ جس کے کنارا مدینہ



خدا کہتا ہے کیسے کھاؤں نہ قسمیں کہ ہے یا نبی یہ تمہارا مدینہ



ستارے بھی لیتے ہیں انوار جس سے وہی ہے وہی ہے ستارا مدینہ



بنا دیتا ہے پل میں سلمان و بوذر وہ ہے مصطفائی ادارہ مدینہ




Get it on Google Play



ہمارے عقیدے کی ہے جان ناصرؔ ہمارا مدینہ ہمارا مدینہ



Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah