مری زندگی مری آبرو یہ عطاۓ یاد رسول ہے جویہ دردہےتوقرارجاں ہےاگریہ زخم توپھول ہے
وہی زندگی توہےبندگی کہ جووقف نعت رسول ہے جو فقط انہی کے لۓ اٹھے،وہ نگاہ ان کوقبول ہے
جو تری نگاہ میں آ گیا وہ بڑی پناہ میں آ گیا ترے واسطےسےہےمطمئن ترےواسطےہی ملول ہے
مرا سوزبھی،مرا سازبھی،مرا دل بھی،دل کا گدازبھی مری چشم ترکی بہارہے،مجھےجان ودل سےقبول ہے
توفدا ہےحوروقصورپر،مجھے ناز ذکررسول پر تری خلد کیسی ہےتو بتا مری خلد کوۓرسول ہے
ترے ذکرکی ہیں یہ برکتیں مرےبگڑےکام سنورگۓ جہاں تیری یاد ہےدل نشیں وہیں رحمتوں کا نزول ہے
یہی آرزو جوہو سرخرو، ملےدوجہان کی آبرو میں کہوں غلام ہوں آپ کا وہ کہیں کہ ہمکو قبول ہے
یہ بڑےنصیب کی بات ہے،ترےلب پہ انجم خوش نوا کبھی حمد رب جلیل ہے کبھی نعت پاک رسول ہے