Meri Dharkan Main Ya Nabi

میری دھڑکن میں یا نبی میری سانسوں میں یا نبی

بولو یا نبی یا نبی یا نبی یا نبی کوئی گفتگو ہو لب پر تیرا نام آگیا ہے تیرا ذکر کرتے کرتے یہ مقام آ گیا ہے

میری دھڑکن میں یا نبی میری سانسوں میں یا نبی

در مصطفیٰ کا منظر میری چشمِ تر کے اندر کبھی صبح آگیا ہے کبھی شام آ گیا ہے

میری دھڑکن میں یا نبی میری سانسوں میں یا نبی

یہ طلب تھی انبیاء کی رخ مصطفٰی کو دیکھیں یہ نماز کا وسیلہ انہیں کام آ گیا ہے

Get it on Google Play

میری دھڑکن میں یا نبی میری سانسوں میں یا نبی

دوجہاں کی نعمتوں سے تیرےدر سےجو بھی مانگا میرے دامنِ طلب میں وہ تمام آ گیا ہے

میری دھڑکن میں یا نبی میری سانسوں میں یا نبی

وہ جو پی کے شیخ سعدی بلغ العلیٰ پکارے میرےدستِ ناتواں میں وہی جام آ گیا ہے

میری دھڑکن میں یا نبی میری سانسوں میں یا نبی

وہ ادیبؔ جس نے محشر میں بپا کیا ہے محشر وہ کہیں کہ آؤ دیکھو یہ غلام آ گیا ہے

میری دھڑکن میں یا نبی میری سانسوں میں یا نبی

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah