Mere Zakhamon Ka Dunya

میرے زخموں کا دنیا میں مرہم نہیں میں مدینے چلا اب کوئی غم نہیں



خاکِ طیبہ کو چھو کر نہ آۓ اگر مہرباں کوئی بھی ایسا موسم نہیں



آپؐ کے گر پسینے سے نسبت نہ ہو کوئی خوشبو نہیں کوئی شبنم نہیں



حشر میں ہوگی سب کی نظر آپؐ پر آپؐ جیسا کوئی بھی مکرّم نہیں



آپؐ کے در پہ جس نے سلامی نہ دی کوئی اعلیٰ نہیں کوئی اعظم نہیں



آپؐ کے دم سے حق کو ملی زندگی کفر کے سینے میں آج بھی دم نہیں




Get it on Google Play



قطب و ابدال غوث اور شاہ و گدا کون ہے جس کا طیبہ میں سر خم نہیں



خود خدا بھیجتا ہے درود و سلام نامِ احمدؐ ہی کیا اسم اعظم نہیں



ذکرِ احمدؐ سے احسنؔ کرم ہوگیا اب مصائب کا لہجہ بھی برہم نہیں

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah