Mere Nabi Salle Ala Pyare Nabi Salle Ala

میرے نبی صَلِّ عَلیٰ پیارے نبی صَلِّ عَلیٰ میرے نبی صَلِّ عَلیٰ پیارے نبی صَلِّ عَلیٰ

ہے کتنا سکوں دیکھو آقا ﷺ کے مدینے میں رحمت کی چھما چھم ہے برسات مدینے میں طیبہ کا ہر منظر کیا خوب سہانا ہے

میرے نبی صَلِّ عَلیٰ پیارے نبی صَلِّ عَلیٰ

اِن جاگتی آنکھوں سے روضے کو ہم دیکھیں اور گنبدِ خضریٰ کو دیوانے سب دیکھیں ہم غم کے ماروں کا طیبہ ہی ٹھکانہ ہے

میرے نبی صَلِّ عَلیٰ پیارے نبی صَلِّ عَلیٰ

کیوں چاند میں کھوۓ ہو الجھے ہو ستاروں میں آقا کو میرے ڈھونڈو قرآن کے پاروں میں

میرے نبی صَلِّ عَلیٰ پیارے نبی صَلِّ عَلیٰ

جبریل امیں بولے سدرہ کے مکیں بولے تم سا نہ حسیں دیکھا لاکھوں میں ہزاروں

میرے نبی صَلِّ عَلیٰ پیارے نبی صَلِّ عَلیٰ

وہ درپہ بلاتے ہیں اور فیض لُٹاتے ہیں وہ دید کے پیاسوں کو جلوے بھی دکھاتے ہیں

میرے نبی صَلِّ عَلیٰ پیارے نبی صَلِّ عَلیٰ

میرے لب پہ مدینہ ہو میرے دل میں مدینہ ہو آقا میں جدھر دیکھوں طیبہ کا نظارہ ہو

میرے نبی صَلِّ عَلیٰ پیارے نبی صَلِّ عَلیٰ

اللہ بھی کرتا ہے ہاں ذِکر محمد ﷺ کا قرآن کے پاروں میں ہےذکر محمد ﷺ کا ہے ذکر فرشتوں کا حوروں کا ترانہ ہے

Get it on Google Play

میرے نبی صَلِّ عَلیٰ پیارے نبی صَلِّ عَلیٰ

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah