Mere Nabi Pyare Nabi

میرے نبی پیارے نبی ہے مرتبہ بالا تیرا جس جا کوئی پہنچا نہیں دیکھا وہاں تلوا تیرا



یا سرورِ دنیا ودیں تجھ سا نبی کوئی نہیں بعد از خدا ماہِ مبیں ثانی نہیں واللہ تیرا



تیرا سراپا یا نبی تفسیر ہے قرآن کی واللیل مُو طہٰ جبیں والشمس ہے چہرہ تیرا




Get it on Google Play



سرکش جوتھے مائل ہوۓ دشمن جوتھے قائل ہوۓ مسحور کن تھا کس قدر یا مصطفیٰ لہجہ تیرا



رحمت تھی پورےجوش پرمیں بھی نہ تھا کچھ بےخبر تجھکو تجھی سے مانگ کر اچھا رہا منگتا تیرا



خیرات دیتا ہے خدا ہروقت تیرے نام کی جس کو ملا جو کچھ ملا جتنا ملا صدقہ تیرا



جاۓ کہاں یہ بےنوا در چھوڑ کرتیرا شاہا دردر پہ وہ جاتا نہیں جس نے بھی در دیکھا تیرا



یا مصطفیٰ یا مجتبیٰ بھر دیجۓکاسہ میرا کردو کرم رکھ لو بھرم سائل ہوں میں داتا تیرا



اے وارثِ ارض وسما چشمِ کرم بر حال ما دیکھے نیازیؔ پھر شاہا وہ گنبدِ خضریٰ تیرا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah