Mere Maula Ho Jaye Haazri

میرے مولا ہو جاۓ حاضری مدینے کی میرے دل کو مل جاۓ روشنی مدینے کی



دل کی یہ تمنا ہے کردے پوری یا مولا کاش مجھ کو مل جاۓ نوکری مدینے کی



سارا یہ جہان روشن صدقے شہرِ طیبہ کے سب جہان کو ملتی ہے روشنی مدینے کی




Get it on Google Play



شہرِ طیبہ نے یارو آقا کے لیے بوسے اس لیے تو روشن ہےہر گلی مدینے کی



سارے شہروں سے اونچا رتبہ ہے مدینے کا سب جہاں سے افضل ہے زندگی مدینے کی



میں نے جب مدینے میں روضے کا نظارا کیا عمر بھر سے افضل ہےوہ گھڑی مدینے کی



تمنا ہےیہ ثاقبؔ کی دفن ہونے کے واسطے دوگز زمیں چاہیے یا نبی مدینے کی

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah