میرے لجپال کے جو چاہنے والے ہوں گے ان کی قبروں میں اجالے ہی اجالے ہوں گے
روضہء سرورِ عالم پہ کریں گےجو سوال ان گداؤں پہ کرم حق کے نرالے ہوں گے
جو گناہ گار سجائیں گے نبی کی محفل ان پہ سرکار کی رحمت کےدوشالےہوں گے
کوئی زحمت بھی قریب ان کے نہ آۓ گی جن کےلب پہ تیری رحمت کےحوالے ہوں گے
رحمتِ حق ہمیں دوزخ میں نہ گرنے دے گی ہم گنہگاروں کو سرکار سنبھالے ہوں گے
ترے دربار سے خالی نہ کبھی لوٹے گے جن کے ہاتھوں میں تیرے نام کےپیالے ہوں گے
مۓ توحید کے مستوں کا نیازیؔ ہے ہجوم میعے ساقی نےیہاں جام اچھالے ہوں گے