We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Mera Payamber Azeem Tar HaiNot Verified

مِرا پیمبر ﷺ عظیم تر ہے کمال خلاق ذات اس کی جمالِ ہستی حیات اس کی بشر نہیں عظمتِ نشر ہے مِرا پیمبر ﷺ عظیم تر ہے



Offline Lyrics Anytime, Anywhere - Download the App Today!

Get it on Google Play


وہ شرح احکام حق تعالیٰ وہ خود ہی قانون خود حوالہ وہ خود ہی قرآن خود ہی قاری وہ آپ مہتاب، آپ ہالہ وہ عکس بھی اور آئینہ بھی وہ نقطہ بھی، خط بھی، دائرہ بھی وہ خود نظارہ ہے خون نظر ہے مِرا پیمبر ﷺ عظیم تر ہے


شعور لایا کتاب لایا وہ حشر تک کا نصاب لایا دیا بھی کامل نظام اس نے اور آپ ہئ انقلاب لایا


وہ علم کی اور عمل کی حد بھی ازل بھی اس کا ہے اور ابد بھی وہ ہر زمانے کا راہبر ہے مرا پیمبرﷺ عظیم تر ہے


وہ آدمؑ و نوحؑ سے زیادہ بلند ہمت بلند ارادہ وہ زہد عیسیؑ سے کوسوں آگے جو سب کی منزل وہ اس کا جادو ہر اک پیمبر نہاں ہے اس میں ہجوم پیغمبراں ہے اس میں وہ جس طرف ہے خدا ادھر ہے میرا پیمبرﷺ عظیم تر ہے


بس ایک مشکیزہ اک چٹائی ذرا سے جو، ایک چارپائی بدن پہ کپڑے بھی واجبی سے نہ خوش لباسی نی خوش قبائی یہی ہے کل کائنات جس کی گئی نہ جائیں صفات جس کی وہی تو سلطان بحر و بر ہے مرا پیمبرﷺ عظیم تر ہے


Get Lyrics On-The-Go! Download Our App Now!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah