Mera Gada Mera Mangta

میرا گدا میرا منگتا میرا غلام آئے خدا کرے کبھی طیبہ سے یہ پیام آئے

درود سیدِ کونین کے وسیلے سے میری زبان پہ آقا تیرا نام ہی نام آئے

میرا گدا میرا منگتا میرا غلام آئے خدا کرے کبھی طیبہ سے یہ پیام آئے

میں اس یقین سے آیا ہوں ان کے روضے سے وہ پھر کہیں گے کہ واپس میرا غلام آئے

غلام ِ زہرہ ہوں میں تو علی کا نوکر ہوں ہمیشہ پنجتی نسبت ہی میرے کام آئے

Get it on Google Play

میں دیکھتا ہی رہوں بس تمہارے روضے کو جنابِ زہرا کا صدقہ کوئی ایسی شام آئے

میرا گدا میرا منگتا میرا غلام آئے خدا کرے کبھی طیبہ سے یہ پیام آئے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah