Mehfil Saji Hui Hai

محفل سجی ہوئی ہے درود و سلام کی کیا بات ہے حضور علیہ السلام کی



انؐ سے لگائی لو تو میرے ہاتھ آگئی اک شاہراہ خاص بقاۓ دوام کی



گردش لہو کی گردشِ تسبیح بن گئی ہم نے ثناۓ خواجۃ گیہاں مدام کی



معراج جس کو کہتے ہیں وہ ہے مرے خدا اک منفرد روش ترے شائستہ گام کی




Get it on Google Play



فردوس کا وہ قصر جہاں داخلہ ہے بند تختی لگی ہوئی ہے وہاں میرے نام کی



ہم نے حضور پاکؐ کا دامن پکڑ لیا اور یوں دیار خیر کی منزل تمام کی



سلمانؔ تجھ کو خیر ملے عافیت ملے کیا دل سے نعت لکھی ہے خیر الانامؐ کی

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah