Meetha Madina Door Hai

میٹھا مدینہ دور ہے جانا ضرور ہے جانا ہمیں ضرور ہے جانا ضرور ہے



راہِ مدینہ کا تو ہر کانٹا بھی پھول ہے دیوانہ با شعور ہے جانا ضرور ہے



ہوتا ہے سخت امتحاں الفت کی راہ میں آتا ہے مگر سرور ہے جانا ضرور ہے



عشق رسول ﷺ دیکھۓ حبشی بلال کا زخموں سئ چور چور ہے جانا ضرور ہے




Get it on Google Play



پرخار راہ پاؤں میں چھالے بھی پڑگۓ اس میں بھی تو سرور ہے جانا ضرور ہے



ہمت جواب دے گئی سرکار ﷺ المدد زائر تھکن سے چور ہے جانا ضرور ہے



ہے دھوپ بھی کڑی اور لگی پیاس بھی بڑی پانی کا چشمہ دور ہے جانا ضرور ہے



دیوانو! شرماؤ نہ تم دیوانگی میں کہ یہ نفس کا غرور ہے جانا ضرور ہے



کیوں تھک گۓ پلٹ گۓ ہمت گۓ کیوں ہار! بندوں ہی کا قصور ہے جانا ضرور ہے



تجھ کو ڈراتی ہیں سفر کی جو صعبتیں یہ نفس کا فتقر ہے جانا ضرور ہے



عشاق کو تو ملتی ہے غم میں بھی راحت اور آتا بڑا سرور ہے جانا ضرور ہے



سرکار ﷺ کا مدینہ یقیناً بلاشبہ قلب و نظر کا نور ہے جانا ضرور ہے



منظر حسین و دلربا ان ﷺ کے دیار کا ہاں دیکھنا ضرور ہے جانا ضرور ہے



دیکھوں گا جا کے گنبد خضرا کی میں بہار روضہ وطن سے دور ہے جانا ضرور ہے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah