We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Marhaba Sadd Marhaba

مرحبا صد مرحبا! پھر آمدِ رَمضان ہے کِھل اٹھے مُرجھائے دل تازہ ہوا ایمان ہے


یاخدا ہم عاصیوں پر یہ بڑا احسان ہے زندگی میں پھر عطا ہم کو کیا رَمضان ہے


تجھ پہ صدقے جاؤں رَمضاں !تُو عظیمُ الشّان ہے تجھ میں نازِل حق تعالیٰ نے کیا قرآن ہے


ابرِ رحمت چھا گیا ہے اور سماں ہے نور نور فضلِ رب سے مغفِرت کا ہو گیا سامان ہے


ہر گھڑی رحمت بھری ہے ہر طرف ہیں برکتیں ماہِ رَمضاں رحمتوں اور برکتوں کی کان ہے



Never Be Without Your Favorite Lyrics - Get the App for Offline Access!

Get it on Google Play


آگیا رَمضاں عبادت پر کمر اب باندھ لو فیض لے لو جلد یہ دن تیس کا مہمان ہے


عاصیوں کی مغفِرت کا لیکر آیا ہے پَیام جھوم جاؤ مجرِمو! رَمضاں مہِ غُفران ہے


بھائیو بہنو!کرو سب نیکیوں پر نیکیاں پڑگئے دوزخ پہ تالے قید میں شیطان ہے


بھائیوبہنو! گناہوں سے سبھی توبہ کرو خُلد کے در کھل گئے ہیں داخلہ آسان ہے


کم ہوا زورِ گنہ اور مسجدیں آباد ہیں ماہِ رَمضانُ المبارَک کا یہ سب فَیضان ہے


روزہ دارو ! جھوم جاؤ کیونکہ دیدارِ خدا خلد میں ہوگا تمہیں یہ وعدۂ رحمٰن ہے


دو جہاں کی نعمتیں ملتی ہیں روزہ دار کو جو نہیں رکھتا ہے روزہ وہ بڑا نادان ہے


یاالٰہی! تُو مدینے میں کبھی رَمضاں دکھا مُدّتوں سے دل میں یہ عطارؔ کے ارمان ہے


Your Lyrics, Even Offline - Install the App for Free!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah