مَن رَآنِی کا مدعا چہرہ صورت حق کا آئینہ چہرہ
سرمگیں چشم آیۃ مازاغ زلفِ والیل، والضحیٰ چہرہ
عالمِ خواب میں حقیقت ہے آپ کا چہرہ، آپ کا چہرہ
مصطفیٰ آنکھ ہو خدا صورت ہو خدا آنکھ مصطفیٰ چہرہ
یہی چہرہ نشانِ وجہہُ اللہ ورنہ رکھتاہے کیا خدا چہرہ
یہ ہے تفسیر احسنِ، تقویم ابتدا رکھتا ہےکیا خدا چہرہ
مرنےوالوں کی آخری خواہش مرے آقا مجھے دکھا چہرہ
رہگزار حیات میں واصؔف باغِ فردوس کی ہوا چہرہ