مانگنے کا شعور دیتے ہیں جو بھی مانگوحضور دیتے ہیں
مانگنے والا ہو اگر کوئی میرے آقا ضرور دیتے ہیں
گنبدِ خضریٰ کے حسیں جلوۓ دونوں عالم کو نور دیتے ہیں
میرے آقا گنہگاروں کو بخش جرم وقصوردیتے ہیں
آستانِ رسول کے ذرے روشنی دور دور دیتے ہیں
جابروں کا نبی کے دیوانے توڑ پل میں غرور دیتے ہیں
نیازیؔ کسی سے کیوں مانگیں ہم کو سب کچھ حضور دیتے ہیں