Main Gaddaye Diyar Nabi Hun

میں گداۓ دیارنبی ہوں پوچھۓمیرے دامن میں کیا ہے مجھ کونسبت ہےآل نبی سےہاتھ میں دامن مصطفیٰ ہے




Get it on Google Play



میری پلکوں پہروشن ستارے دےرہےہیں گواہی یہ سارے جھانک کرمیرےدل میں تو دیکھو مصطفیٰ مسطفیٰ کی صدا ہے



میرے مولا تو خالق ہے میرا سچارازق ہےمالک ہے میرا اس لۓ میں تجھے مانتاہوں تو میرے مصطفیٰ کا خدا ہے



کہہ رہا ہوں انہیں کا قصیدہ ہے ازل سے یہ میرا عقیدہ کملی والا مدینےکا والی خودمیری نعت کو سن رہا ہے



جب میں بچھڑادرمصطفیٰ سےہوبیاں کیسےلفظوں میں منظر آگیا ہوں مدینےسے لیکن دل وہیں کا وہیں رہ گیا ہے



قدسیوں سے فلک نےجو پوچھا کیوں زمیں آج دلہن بنی ہے قدسیوں نےکہا کہ زمیں پرآج پھر محفل مصطفیٰ ہے



جب بھی ناصر مجھے موت آۓمیری تربت پہ کتبہ لگانا ہے ثنا خوان خیر الوریٰ کا پنجتن کا یہ ادنیٰ گدا ہے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah