مدینے کی وہ من بھاتی فضائیں یاد آتی ہیں وہ صحرا کے نظارے وہ ہوائیں یاد آتی ہیں
نہیں بھولے ابھی تک بوذر و صدیق کے قصے وہ پیکر صدق کے ان کی وفائیں یاد آتی ہیں
کہیں وہ بدر کے لمحے کہیں خندق کی وہ باتیں نبی کے جانثاروں کی ادائیں یاد آتی ہیں
تمنا یہ کہ کانٹوں کی جگہ بھی پھول کِھل جائیں حرا کے غار کی وہ التجائیں یاد آتی ہیں
وہ بارش پتھروں کی مکہ و طائف کی گلیوں میں ستم لوگوں کے آقا کی دعائیں ياد آتی ہیں
تحائف سے اسیروں کو بھی اک اعزاز بخشا ہے وہ سر پر بنتِ حاتم کی ردائیں یاد آتی ہیں
???? ???? صل اللہ علیہ وآلہ وصحبہ وسلم ???? ????Ma