Madine Ki Taraf Phir Kab

مدینے کی طرف پھر کب روانہ قافِلہ ہوگا مجھے اِذنِ مدینہ کب مرے آقا عطا ہوگا



یقینا روزِ محشر صِرف اُسی سے خوش خدا ہوگا یہاں دنیا میں جس نے مصطَفٰے کو خوش کیا ہوگا



وُہی سَر بَر سرِ محشر بُلندی پائے گا جو سر یہاں دنیا میں ان کے آستانے پرجُھکا ہوگا




Get it on Google Play



کوئی ہفتہ نہ کوئی دن کوئی گھنٹا تو کیا افسوس کوئی لمحہ بھی عِصیاں سے نہیں خالی گیا ہوگا



نہیں جاتی گناہوں کی شہا! عادت نہیں جاتی کرم مولیٰ پسِ مُردَن نہ جانے میرا کیا ہوگا



فَقَط نیکوں پہ ہوگا گر کرم اے سروَرِعالم! کہاں جا ئے گا وہ بندہ جو بد ہوگا بُرا ہوگا



تِرے رَحم و کرم پر آس میں نے باندھ رکھی ہے بڑی اُمّید ہے آقا! کرم روزِ جزا ہوگا



نبی کے عاشِقوں کو موت تو انمول تحفہ ہے کہ ان کو قبر میں دیدارِ شاہِ اَنبیا ہوگا



اندھیری گور ہے تنہا ہوں مجھ پر خوف طاری ہے تم آؤ گے تو آقا دُور اندھیرا قبر کا ہوگا



فِرِشتے قبر میں پوچھیں گے جب مجھ سے سُوال آکر مِرے لب پر ترانہ اِنْ شَآءَ اللہ نعت کا ہوگا



نبی کے عاشِقوں کی عید ہوگی عید محشر میں کوئی قدموں میں ہوگا کوئی سینے سے لگا ہوگا



ترے دامانِ رَحمت کی کُھلے گی حشر میں وُسعت وہ آآکر چُھپے گا جو گنہگار اور بُرا ہوگا



تسلّی رکھ تسلّی رکھ نہ گھبرا حشر سے عطارؔ تِرا حامی وہاں پر آمِنہ کا لاڈلا ہوگا



نہ گھبرا موت سے عطارؔ بَرزَخ میں تُو مِل لینا وہاں غوثُ الوَرا ہونگے وہاں احمدرضا ہوگا



Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah