Madine Ka Manzar Mere Samne Hai

میں کیسے نہ مچلوں میں کیسے نہ جھوموں مدینے کا منظر میرے سامنے ہے جو خوابوں خیالوں میں بستا تھا میرے وہ تعبیر بن کر میرے سامنے ہے




Get it on Google Play



دل وجاں کا کعبہ جو میں نے بنایا خدا نے مجھے وہ حسیں در دکھایا مجھے اب نہیں ہے مقدرسے شکوہ مرا تو مقدر میرے سامنے ہے



خوشی سے کریں کیوں نہ جزبات مجرا کہ ہے روبرو میرے آقا کا حجرہ کہاں آتا جاتا تھا روح الامیں بھی محمدﷺ کا وہ گھر میرے سامنے ہے



جہاں تاجور بن کے آئیں سوالی جہاں گونجتی تھی اذانِ بلالی جہاں آپ دیتےتھے خطبات اکثروہ مسجد وہ منبر میرے سامنے ہے



تصور میں آئیں وہ صدیوں کی باتیں وہ فخردوعالم کےدن اور راتیں مجھےلگ رہا ہے تصورمیں جیسےرسولوں کا افسر میرے سامنے ہے



جو وقتِ سحرمیں نے قرآں کو کھولا جو میں نے عقیدت کی آنکھوں سے دیکھا مجھے یوں لگا اس کی سطروں کے پیچھے وہ زلفِ معنبر میرے سامنے ہے



کھڑا ہوں میں ناصرؔ درِ مصطفیٰ پر کے کتنا کرم مصطفیٰ کا گدا پر چمک جس سے پائی ہے شمس و قمرنے وہ مہرِمنور میرے سامنے ہے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah