Madina Phir Madina Hai

یہاں کعبے کا کعبہ ہے مدینہ پھر مدینہ ہے جہاں بھرسے یہ اچھا ہےمدینہ پھرمدینہ ہے



مسلم عظمتِ بیت المقدس رفعتِ کعبہ مگر افضل یہروضہ ہے مدینہ پھر مدینہ ہے



کہاں لے جاتے ہو مجھ کو ریاض الجنہ پر چھوڑو یہی فردوسِ اعلیٰ ہے مدینہ پھر مدینہ ہے




Get it on Google Play



صدا دیتی ہے آغوشِ حطیم آؤ ادھر آؤ مسافراُن کو کہتاہے مدینہ پھر مدینہ ہے



قبا میں پڑھ دونگا تُو کہ فرمانِ رسالت ہے مکمل ایک عمرہ ہے مدینہ پھر مدینہ ہے



سنو خانہ بدوشو تم نہ گھبراؤ ادھر آؤ کھلا بابِ مدینہ ہے مدینہ پھر مدینہ ہے



یہاں مسائل کوئی مایوس جاۓ ہو نہیں سکتا نبی کو آستانہ ہے مدینہ پھر مدینہ ہے



میرے احساس پر سایہ فگن وہ پیارا روضہ ہے جو میری جاں کا حصہ ہے مدینہ پھر مدینہ ہے



مدینہ ہی مدینہ کیوں نہ ہو لب پہ اجاگر کے یہاں آقا کا روضہ ہے مدینہ پھر مدینہ ہے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah