مدینہ کتنا ہے میٹھا مدینہ کیسا ہے پیارا ہے حسیں اس کا ہر اک ذرہ مدینہ کیسا پیارا ہے
نہ کیوں چاہوں مدینے کو میرے آقاﷺ اسے چاہیں خدا نے بھی اسے چاہا مدینہ کیسا پیارا ہے
دوعالم میں حسیں منظر ہزاروں ہیں مگر ہم کو مدینہ ہی لگے پیارا مدینے کیسا پیارا ہے
تیری جنت بھی رضواں ہے حسین و دلربا لیکن ہمارا ہے یہی نعرہ مدینہ کیسا پیارا ہے
تجھے خاکِ مدینہ کی قسم یا رب! بنادے بس ہمیں دیوانۃ طیبہ مدینہ کیسا پیارا ہے
مدینے کے حسیں منظر خدارا ان دکھا دیجۓ بُلا لو نا ہمیں آقا ﷺ مدینہ کیسا پیارا ہے
شرف پایا مدینے نے مزارِ مصطفیٰﷺ پاکر اسی میں گنبدِ خضریٰ مدینہ کیسا پیارا ہے
کروڑوں دل تڑپتے ہیں مدینے کیلۓ ہر دم یہی ہرآنکھ کا تارا مدینہ کیسا پیارا ہے