Labon Par Darood o Salam Aa Rahe Hain

لبوں پر درود و سلام آ رہے ہیں کہ محفل میں خیرا لانام آرہےہیں



سجانے درودوں سلاموں کی محفل میرے مصطفیٰ کے غلام آرہے ہیں



مقدر تو دیکھو میری مۓ کشی کے نگاہوں میں مستی کے جام آرہے ہیں



بشر اک طرف محفلِ مصطفیٰ میں فرشتے بصد اخترام آرہے ہیں



مجھے اُن کی قسمت پہ رشک آرہا ہے جنہیں حاضری کے پیام آرہے ہیں



نبی صحنِ اقصیٰ میں کہتے تھے سارے یہاں انبیاء کے امام آ رہے ہیں



درودوں کے تحفے خدا کی طرف سے میرے کمل والے کے نام آرہے ہیں




Get it on Google Play



ہے یہ بھی کرم یادِ خیرالوریٰ کا مجھے یاد وہ صبح وشام آرہے ہیں

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah