We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Lab Pe Naam Aa Gaya

Hassan Askari Kazmi

لب پہ نام آگیا ان کاصل علیٰ میراسوزِ نہاں آنسوؤں میں ڈھلا اُن کافیض نظر،شب کاپچھلا پہر،ان کی یادوں نےدل میں کیارتجگار


میں کہ صحرامیں بھٹکا ہوا آدمی،راستہ پرخطر، نا رسائی کا ڈر دل میں ان کی لگن،منزلوں کاسفر،ان کاہرنقش پارہنما بن گیا


میری پہچان عرض ہنرسےہوئی میری توقیربھی اُن کےدرسےہوئی جوعنایت ہوئی ان کےگھرسےہوئی،جوہدایت ملی،وہ ہے انکی عطا



Offline Lyrics Anytime, Anywhere - Download the App Today!

Get it on Google Play


ان کے جلووں کی تابش ہےخورشیدبھی اپنا کشکول بھرتارہاعمربھر اُن کی رعنائیاں ہیں چمن در چمن،اُن کاحسنِ جہاں تاب اک معجزہ


بوذری میں وہی فقرکاپیرہن،لرزۃ جاں میں رہناسدا خیمہ زن شہریاروں کوخاطرمیں لاتانہیں کس قدرمست ہےان کےدرکا گدا


اُن کی ہربات خیرِ عمل سربسر،ان کومیراپتہ،اُن کو میری خبر اُن کادامانِ رحمت مرےہاتھ میں،مجھ گنہگارکاکون اُن کےسوا


میرےدل میں فقط ان کی اُلفت بسی،اہل بیتِ نبوت سے نسبت رہی میرےلب پررہاذکرِ آل نبیﷺ یوں بھی ہوتاہےاجر رسالت ادا

Find Your Favorite Lyrics Anytime, Anywhere - Install the App Today!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah