We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Kya Tha Jo Aaqa Mujhe Qadmoun Main Bulaa Lete

کیا تھا جو آقا مجھے قدموں میں بلا لیتے بلوا کے مجھے اپنی چوکھٹ پہ بٹھا لیتے



کیا تیرا بگڑ جاتا بگڑی میری بن جاتی مقصود اگر ہم بھی اس زیست کا پا لیتے



گلیوں میں پھرا کرتے، گنبد کو تکا کرتے اس شہر کی مٹی کو آنکھوں میں سجا لیتے




Get it on Google Play



پھر میں درِ اقدس پہ بس یونہی پڑا رہتا اور جان نکل جاتی میت کو اٹھا لیتے



اَظہرؔ بھی ترے در کےکتوں میں سےہوجاتا گراس کو مدینے کی گلیوں میں بٹھا لیتے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah