We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Kuch Na Poocho Ke Kiya Madine Main Hai

کچھ نہ پوچھو کہ کیا کیا مدینے میں ہے نورِ وحدت کو جلوہ مدینے میں ہے



بھیک لینے چلے آئیں شاہ و گدا سارےمنگتوں کاداتامدینےمیں ہ



ایسا دنیا میں دیکھا نہ ہوگا کہیں جیسا پیارا نظارا مدینے میں ہے



جسکو دیکھیں تو آنکھیں چمکتی رہیں دوستو وہ اجالا مدینے میں ہے



رنج وغم کے ستاۓ ہوۓ جان لیں رنج وغم کا مداوا مدینے میں ہے



جس کا دنیا میں کوئی بھی اپنا نہیں اس کا ملجا و ماویٰ مدینے میں ہے




Get it on Google Play



نعمتیں دونوں عالم کی ہم کو عطاؔ دینے والا ہمارا مدینے میں ہے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah